اقوام متحدہ ۔ 4 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مغربی افریقی ملک گنی بساﺅ میں انتخابی تنازعے کے حوالے سے حالیہ رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس گنی بساﺅ کے انتخابی تنازعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انتونیو گوتریس نے …
گنی بساﺅکے انتخابی تنازعے بارے رپورٹس پر تشویش ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 4 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مغربی افریقی ملک گنی بساﺅ میں انتخابی تنازعے کے حوالے سے حالیہ رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس گنی بساﺅ کے انتخابی تنازعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انتونیو گوتریس نے تمام شراکت داروں کی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گنی بساﺅ میں امن و استحکام کو متاثر کرنے والے عوامل کے خلاف تمام ضروری اقدامات اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ گنی بساﺅ میں امن، جمہوریت اور ترقی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا ساتھ دے گی۔یاد رہے کہ گنی بساﺅ میں گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر اومارو سیسوکو امبالو نے حکمران جماعت کے امیدوار ڈومنگوس سیموئس پریرا کو شکست دی اس کے بعد انھوں نے جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا لیکن حکمران جماعت پی اے آئی جی سی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کے بعد سپریم کورٹ آف جسٹس نے ووٹوں کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کیے ہیں۔







