وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں نئی ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہوگا، دنیا کی پہلی یونیورسٹی اسلامی دنیا میں بنی، اسلام کا پیغام ہی”اقرائ“ہے، جامعات میں ریسرچ کا محور پاکستان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے، انجینرنگ یونیورسٹیز کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نسٹ یونیورسٹی میں …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں نئی ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہوگا، دنیا کی پہلی یونیورسٹی اسلامی دنیا میں بنی، اسلام کا پیغام ہی”اقرائ“ہے، جامعات میں ریسرچ کا محور پاکستان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے، انجینرنگ یونیورسٹیز کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نسٹ یونیورسٹی میں نالج اکانومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس نالج اکانومی ڈاکٹر عطاءالرحمن کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدریس بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں نئی ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہو گا۔ دنیا کی پہلی یونیورسٹی اسلامی دنیا میں بنی، اسلام کا پیغام ہی”اقرائ“ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مزید زوال پذیر نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اعلیٰ تعلیمی ترقیاتی بجٹ میں دو گنا اضافہ کیا، ہمارے دور میں تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 21 ارب سے 29 ارب تک بڑھایا گیا، تعلیمی ترقیاتی بجٹ میں تحریک انصاف نے ریکارڈ اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پی ایس ڈی پی میں تحریک انصاف کے پہلے سال میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا، ترقیاتی بجٹ کم کرنے کا غلط تاثر پھیلایا گیا۔