پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور زلمی 5 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے

راولپنڈی۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ فائیو میں (آج) جمعرات کو واحد میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی، میچ شام سات بجے شروع ہوگا جسے دیکھنے کے لئے جڑواں شہروں کے شائقین بے تاب ہیں، ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے 6 وکٹوں سے …

راولپنڈی۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ فائیو میں (آج) جمعرات کو واحد میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی، میچ شام سات بجے شروع ہوگا جسے دیکھنے کے لئے جڑواں شہروں کے شائقین بے تاب ہیں، ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 میں سے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پشاور زلمی 6 میں سے 2 میچ جیت کر 5 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے شین واٹسن، جیسن رائے، فواد احمد اور احمد شہزاد کی خدمات حاصل ہیں، پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض ڈیرن سیمی انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شعیب ملک، کامران اکمل، حسن علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

مزید خبریں