ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں1.64 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کے حوصلہ افزائی کے نتیجے میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کے حوصلہ افزائی کے نتیجے میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی2019ءسے لے کر جنوری 2020ءتک ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 922.42 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.64 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 907.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ جنوری میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 120.21 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ ملائیشیا سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر میں اضافے کے لئے اقدامات کے نتیجے میں ترسیلات زر کی شرح میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مالی سال 2017-18ءمیں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 609.96 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا گیا تھا۔ مالی سال 2018-19ءمیں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جاری مالی سال کے اختتام پر ملائیشیا سے ترسیلات زر کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا۔

مزید خبریں