واشنگٹن۔ 08 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی اوباما انتظامیہ نے ایران کو اس سال کے اوائل میں1 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی رقم نقدی کی شکل میں منتقل کرنے کا اقرار کیا ہے لیکن کہا ہے کہ یہ رقم غیر امریکی کرنسی میں منتقل کی گئی تھی جبکہ ری پبلکنز نے ایران کو رقم لوٹانے کے معاملے پر تنقید جاری رکھی ہوئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ …
امریکا میں ایران کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز نقد ادا کرنے پر تنازعہ

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 08 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی اوباما انتظامیہ نے ایران کو اس سال کے اوائل میں1 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی رقم نقدی کی شکل میں منتقل کرنے کا اقرار کیا ہے لیکن کہا ہے کہ یہ رقم غیر امریکی کرنسی میں منتقل کی گئی تھی جبکہ ری پبلکنز نے ایران کو رقم لوٹانے کے معاملے پر تنقید جاری رکھی ہوئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی خاتون ترجمان ڈان سیلاک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس رقم کی نقدی کی شکل میں منتقلی ضروری تھی کیونکہ امریکی اور عالمی پابندیوں کے موثر نفاذ کی وجہ سے ایران بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ تھلگ ہوکر رہ گیا تھا۔امریکا نے 1 ارب 70کروڑ ڈالرز کی رقم ایران کے ساتھ برسوں پرانے دعوے کے تصفیے کے تحت ادا کی تھی۔








