تارکین وطن کے بحران کے حل کے لئے یورپ ترکی کے اقدام کی حمایت کرے ، ترک صدر

انقرہ ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کا نیا بحران اسی صورت میں حل ہوسکتا ہے اگر یورپ شام کے لئے اس کے اقدام کی حمایت کرے۔ حالےہ دنوں مےں یونان کی سرحد پر پناہ گزینوں اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپوں کے بعد صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ پناہ گزینوں کو یورپ داخل ہونے …

انقرہ ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کا نیا بحران اسی صورت میں حل ہوسکتا ہے اگر یورپ شام کے لئے اس کے اقدام کی حمایت کرے۔ حالےہ دنوں مےں یونان کی سرحد پر پناہ گزینوں اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپوں کے بعد صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ پناہ گزینوں کو یورپ داخل ہونے کی کوششوں سے نہیں روکا جائے گا ۔ ترک صدر کا یہ بیان شمالی شام میں 34 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔