33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا میںکرونا وائرس نے مزید تین افراد کی جان لے لی،کیلی فورنیا...

امریکا میںکرونا وائرس نے مزید تین افراد کی جان لے لی،کیلی فورنیا اور واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔ 5 مارچ (اے پی پی) کرونا وائرس نے امریکا میں مزید 3 افراد کی جانیں لے لیں، جس کے بعد امریکی حکام نے ریاست کیلی فورنیا میں ایمرجنسی نافذ کردی، ہلاکت خیز کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں مزید 3 شہریوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 11 تک پہنچ چکی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا 15 ریاستوں میں کرونا وائرس کے اب تک 150 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں 53 مریضوں کا تعلق ریاست کیلی فورنیا سے ہے، کیلیفورنیا حکام نے ریاست میں کرونا وائرس کے باعث پہلے شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے کہا ہے کہ ان کی ریاست سرکاری سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا پتہ لگایا جائے اور اس وائرس کے پھیلاو¿ کے خطرے کو کم کیا جائے۔ریاست واشنگٹن میں گزشتہ ماہ اس وقت ہی ایمرجنسی نافذ کردی تھی جبکہ کرونا سے متاثرہ پہلے امریکی شہری کی موت واقع ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 11 میں 10 افراد کا تعلق واشنگٹن سے تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3250 ہوگئی ہے جبکہ 81 ممالک میں 95ہزار افراد وائرس کا شکار ہیں اور 53 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔چین میں وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں میں بتدریج کمی آرہی ہے ، چین کے بعد ایران میں کورونا وائرس نے زور پکڑلیا، جہاں 77 افراد جان سے گئے اور2500 متاثرہیں، ایرانی حکومت نے فوج طلب کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 12 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=191681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں