اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ شفاف بنیادوں پر نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے 7 فیصد حصص کی نجکاری کے حوالہ سے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیر صدارت شراکت داروں کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور …
وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیر صدارت او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حصص کی نجکاری کے حوالہ سے شراکت داروں کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ شفاف بنیادوں پر نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے 7 فیصد حصص کی نجکاری کے حوالہ سے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیر صدارت شراکت داروں کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور وزارت نجکاری کے حکام نے شرکت کی۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 8 اگست 2019ءکے اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حصص کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔ بعد ازاں کمیٹی نے 25 فروری 2020ءکے اجلاس میں شراکت داروں کو مجوزہ نجکاری پر تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا مقصد نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہے اور قومی قرضوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو سرکاری اداروں کے منافع میں شمولیت کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی گذشتہ دنوں نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالہ سے وفاقی وزیر نے کہا کہ شفاف بنیادوں پر نجکاری کے عمل میں تیزی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے سٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے شیئرز کی قیمت کو مدنظر رکھا جائے۔ اجلاس میں کمپنی کے 10 فیصد تک شیئرز کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو تیل و گیس کی تلاش اور پیداواری عمل میں شامل کیا جا سکے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد حصص کی نجکاری کا معاملہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ماڑی پٹرولیم کے حوالہ سے فیصلہ کیا گیا کہ یہ معاملہ ای سی سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔







