وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب! دوسرے درجے کی قیادت کو کراچی بھجوانے کی بجائے لندن بلوا کر میاں صاحب کے علاج کیلئے مناسب ہسپتال تلاش کرنے کی ڈیوٹی لگاتے تو زیادہ بہتر ہوتا، شاہد خاقان صاحب حکومت نے خط لکھ کر اپنی قانونی ذمہ داری پور ی کی …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب! دوسرے درجے کی قیادت کو کراچی بھجوانے کی بجائے لندن بلوا کر میاں صاحب کے علاج کیلئے مناسب ہسپتال تلاش کرنے کی ڈیوٹی لگاتے تو زیادہ بہتر ہوتا، شاہد خاقان صاحب حکومت نے خط لکھ کر اپنی قانونی ذمہ داری پور ی کی ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تاریخ نے آپ کے قطری خطوط کو ردی ثابت کیا، آپ کے نزدیک شفاف انتخابات وہی ہیں جس میں آپ تخت نشیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آمرانہ رویہ اور طرزِ حکمرانی ان کا تھا جن سے ملنے کیلئے ان کے منتخب نمائندے ترستے تھے، ملکی معیشت تباہ کرنے والے لندن یاترا کو جا چکے ہیں۔