نسٹ دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) ایک مضبوط تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی بنیاد پر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے۔ نسٹ سے جاری بیان کے مطابق کیو ایس رینکنگ 2020ءمیں نسٹ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس کو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) ایک مضبوط تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی بنیاد پر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے۔ نسٹ سے جاری بیان کے مطابق کیو ایس رینکنگ 2020ءمیں نسٹ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس کو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ نسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی ہے۔ کیو ایس رینکنگ میں نسٹ کو کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن سسٹم میں دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ نسٹ گذشتہ 3 سالوں سے مسلسل سی ایس اینڈ آئی ایس، الیکٹریکل و الیکٹرانک انجینئرنگ اور مکینیکل، ایروناٹیکل اور مینوفیکچرنگ انجینئرنگ میں پاکستان میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔