افغانستان اور بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد کی بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں

کابل،ڈھاکہ ۔ 6 مارچ (اے پی پی) افغانستان اور بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین نے ہندوستان میں مساجد ، دینی مدارس پر حملوں اور مسلمانوںپر حملوں کی …

کابل،ڈھاکہ ۔ 6 مارچ (اے پی پی) افغانستان اور بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین نے ہندوستان میں مساجد ، دینی مدارس پر حملوں اور مسلمانوںپر حملوں کی مذمت کی ، مظاہرین نے ریلی میں بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا، بنگلہ دیش میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شیخ مجیب الرحمٰن کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا گیا دعوت نامے واپس لیا جائے ۔جمعہ کوکابل میں ، سول سوسائٹی نے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شہر نو پارک سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکاءنے بھارت کے سفارتخانے کی جانب مارچ شروع کیا تو تاہم شرکا کو سفارتخانے کی طرف جانے سے روک دیا گیا ریلی کے شرکاءنے ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے مودی کی قیادت میں حکومت کے ذریعہ ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت کی مذمت کی۔ مقررین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ افغانستان حکومت مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت پر ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے۔ جمعہ کی نماز کے بعد ایک اور احتجاجی ریلی ہرات شہر میں جامعہ مسجد گجرگاہ شریف کے سامنے سے نکالی گئی ۔ قاری مجیب الرحمٰن انصاری نے ریلی کی قیادت کی جس میں ہزار وں افراد نے شرکت کی۔ہرات میں اس مسجد کی بہت اہمیت ہے کیوں کہ اس میں مشہور صوفی بزرگ خواجہ عبداللہ انصاری کی قبر ہے ، جسے پیر ہرات بھی کہا جاتا ہے۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مقررین نے ملک میں مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ مظاہرین نے ریلی میں بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا۔بنگلہ دیش میں ، مختلف مذہبی جماعتوں بشمول ، حفاظت اسلام ، خلافت مجلس نے بھارت میں بلا اشتعال حملوں اور مسلمانوں کے قتل کے خلاف بیت المکرم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہزاروں مظاہرین پر مشتمل ریلی نے ہندوستانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی ۔ اس سے قبل ، نماز جمعہ کے اختتام کے بعد بھارت کے مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ، مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔