29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںپارلیمانی سطح پر روابط پاکستان اور روس کے مابین مضبوط تعلقات کی...

پارلیمانی سطح پر روابط پاکستان اور روس کے مابین مضبوط تعلقات کی بنیاد بن سکتے ہیں، سردار ایاز صادق

- Advertisement -

پارلیمانی سطح پر روابط پاکستان اور روس کے مابین مضبوط تعلقات کی بنیاد بن سکتے ہیں، سردار ایاز صادق
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمانی سطح پر روابط پاکستان اور روس کے مابین مضبوط تعلقات کی بنیاد بن سکتے ہیں، پاکستان اور روس میں تجارتی و معاشی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ماسکو سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے روسی ہم منصب چیئرمین سٹیٹ ڈوما سرگئی یوگینی وچ نریشکن سے روس میں منعقدہ پہلی یورو ایشیائی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی سائیڈ لائن میٹنگ میں کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1919

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں