چین میں کورونا وائرس کے متاثرہ پاکستانی طلباءصحت یا ب ہوچکے ہیں اور ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے متاثرہ پاکستانی طلباءصحت یا ب ہوچکے ہیں اور ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو ووہان میں طلباءکے پاس جانے کی اجازت دی ہے …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے متاثرہ پاکستانی طلباءصحت یا ب ہوچکے ہیں اور ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو ووہان میں طلباءکے پاس جانے کی اجازت دی ہے جنہوں نے وہاں تقریباً 600 پاکستانی طلباءسے ملاقات کی۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ تقریباً 28000ہزار پاکستانی طلباءچین میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ ایران سے آنے والے زائرین کے متعلق انہوں نے کہا کہ تمام انٹری پوائنٹس پر جامع مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے اور ہمارا متعلقہ عملہ سرحدی علاقوں سے آنے والے لوگوں کی صحت کے جائزہ کے لئے پوری طرح چوکس ہے ۔