35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسنکیانگ کی مشتبہ شہری کو امریکی ایوارڈ پیش کرنا انسانی حقوق کے...

سنکیانگ کی مشتبہ شہری کو امریکی ایوارڈ پیش کرنا انسانی حقوق کے نام پر ایک بڑا مذاق ہے، چینی وزارت خارجہ

- Advertisement -

بیجنگ ۔ 7 مارچ (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سنکیانگ کی خاتون شہری شیلا گلی کو خواتین کے لئے امریکہ کے نام نہاد "انٹرنیشنل وومن کریج ایوارڈ” سے نوازا گیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس خاتون کی تعریف کی۔ یہ خاتون دھوکہ دہی کے جرم میں مشتبہ رہی ، اور اس نے اس صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی پناہ کے لیے چین کی سنکیانگ پالیسی پر حملہ کرنے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کی۔اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مشتبہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی حوصلہ افزائی کرنا حقیقت میں انسانی حقوق کی توہین اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=191920

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں