24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںملتان سلطانز کی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی، پشاور زلمی دوسری‘...

ملتان سلطانز کی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی، پشاور زلمی دوسری‘ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری‘کراچی کنگز چوتھی‘ لاہور قلندرز پانچویں ‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزچھٹی پوزیشن پر موجود

- Advertisement -

لاہور۔9مارچ(اے پی پی )ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کامیلہ بھرپور دھوم دھام سے پاکستان میں جاری ہے‘ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈاور 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی کے علاوہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلے میں رسائی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے‘اب تک صرف ملتان سلطانز کی ٹیم 11 پوائنٹس کےساتھ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرسکی ہے‘پشاور زلمی کی ٹیم تاحال پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے‘ تیسری پوزیشن پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوائنٹس کی تعداد 7 ہے‘ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے دیگر ٹیموں کے درمیان میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا‘کراچی کنگز کی ٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ‘لاہور قلندرز کی ٹیم پانچویں پوزیشن اوردفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=192316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں