پاکستان سکوائش فیڈریشن چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے انتظامات کی تیاریوں میں مصروف

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں انتظامات کی تیاریوں میں مصروف ہے، انتظامات کو عیدالاضحی کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑےوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ کے مین راﺅنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں انتظامات کی تیاریوں میں مصروف ہے، انتظامات کو عیدالاضحی کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑےوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ کے مین راﺅنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے.۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک مےں رواں سال ہونے والے3بےن الاقوامی اےونٹس کے شےڈول کا اعلان کر دےا ہے۔ چیف آف آمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔

Leave a Reply