اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے زیر اہتمام کول اینڈ کول پریذیڈنٹس نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پشاور ریجن کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جمعرات کو پی سی بی کی جانب سے جاری پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ایونٹ کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر پشاور ریجن کی ٹیم 10 پوائنٹس …
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر پشاور ریجن کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے زیر اہتمام کول اینڈ کول پریذیڈنٹس نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پشاور ریجن کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جمعرات کو پی سی بی کی جانب سے جاری پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ایونٹ کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر پشاور ریجن کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، لاہور ریجن وائٹس کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کراچی ریجن وائٹس کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کراچی ریجن بلیو 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، راولپنڈی ریجن 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ فاٹا ریجن، لاہور ریجن اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں بالترتیب دو دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔








