حریت قیادت ایسی بات چیت کا حصہ نہیں بنے گی جسکا مقصد محض فوٹو سیشن اور وقت گزاری ہو بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دےنے کا اپنا وعدہ پورا کرے، سید علی گیلانی سرینگر۔ 09 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ حریت قیادت بات چیت کے ہرگز خلاف نہیں لیکن وہ ایسی بات چیت کا حصہ …
بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دےنے کا اپنا وعدہ پورا کرے، سید علی گیلانی
حریت قیادت ایسی بات چیت کا حصہ نہیں بنے گی جسکا مقصد محض فوٹو سیشن اور وقت گزاری ہو
بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دےنے کا اپنا وعدہ پورا کرے، سید علی گیلانی
سرینگر۔ 09 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ حریت قیادت بات چیت کے ہرگز خلاف نہیں لیکن وہ ایسی بات چیت کا حصہ نہیں بننا چاہتی جسکا مقصد محض فوٹو سیشن اور وقت گزاری ہو۔انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دےنے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے پانزن چاڈورہ اور نصراللہ پورہ بڈگام میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 47سے جموں وکشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے جسکے خلاف کشمیری قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔









