حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہیاس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پرعالمی ادارہ صحت سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں، چوہدری فواد حسین

102
کورونا وائرس کی وبا کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ
کورونا وائرس کی وبا کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے، اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس وباء کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں، خدا مدد کرے گا۔