ہیلری کلنٹن کو نمونیہ ہو گیا، کیلیفورنیا میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گی

واشنگٹن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) امریکہ کے منصب صدارت کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو نمونیہ ہو گیا،اپنی علالت کے باعث ہیلری مغربی ریاست کیلیفورنیا میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گی۔ان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ پہلے سے طے شدہ دورے اور تقریبات میں حصہ نہیں لیں گے جن میں فنڈز جمع کرنے کی تقریب اور اقتصادیات سے متعلق خطاب شامل تھا۔کلنٹن کی …

واشنگٹن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) امریکہ کے منصب صدارت کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو نمونیہ ہو گیا،اپنی علالت کے باعث ہیلری مغربی ریاست کیلیفورنیا میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گی۔ان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ پہلے سے طے شدہ دورے اور تقریبات میں حصہ نہیں لیں گے جن میں فنڈز جمع کرنے کی تقریب اور اقتصادیات سے متعلق خطاب شامل تھا۔کلنٹن کی انتخابی مہم کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کلنٹن کو ایک عرصے سے کھانسی کی شکایت تھی اور جمعہ کو ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا اور بتایا کہ انھیں نمونیہ ہوا ہے انھیں اس کے ساتھ تھکاوٹ اور نقاہت کی بھی شکایت ہے، اینٹی بائیوٹکس تجویز کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے انھیں اپنی مصروفیات میں تبدیلی کا مشورہ دیا تھا۔لیکن اس تشخیص کو اتوار تک ظاہر نہیں کیا گیا تھا اور جب نیویارک میں ستمبر 2001ءکے دہشت گرد حملوں کی برسی کی تقریب میں کچھ نڈھال نظر آئیں تو اس بارے میں بیان جاری کیا گیا۔وہ اچانک اس تقریب سے اٹھ کر چلی گئیں اور ایک وڈیو میں دکھایا گیا کہ انھیں گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے کچھ لوگ سہارا دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply