کروشیا کے پارلیمانی انتخاب میں سابق حکمران جماعت نے واضح برتری حاصل کر لی

زغرب۔ 12 ستمبر (اے پی پی) کروشیا کے پارلیمانی انتخاب میں کنزویٹیو پارٹی ایچ ڈی زیڈ نے واضح برتری حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق ایچ ڈی زیڈ نے151رکنی پارلیمنٹ میں 61 نشتیں حاصل کر لی ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم زوران میلانویک کی سیای جماعت سوشل ڈیموکریٹ (ایس ڈی پی) نے54 سیٹیں جیت لی ہیں ۔تاہم ابھی ایچ ڈی زیڈ مخلوط حکومت بنانے کی پوازیشن سے دور ہے ۔اسے ایک …

زغرب۔ 12 ستمبر (اے پی پی) کروشیا کے پارلیمانی انتخاب میں کنزویٹیو پارٹی ایچ ڈی زیڈ نے واضح برتری حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق ایچ ڈی زیڈ نے151رکنی پارلیمنٹ میں 61 نشتیں حاصل کر لی ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم زوران میلانویک کی سیای جماعت سوشل ڈیموکریٹ (ایس ڈی پی) نے54 سیٹیں جیت لی ہیں ۔تاہم ابھی ایچ ڈی زیڈ مخلوط حکومت بنانے کی پوازیشن سے دور ہے ۔اسے ایک بار پھر حکومت سازی کے لئے ان انتخابات میں بارہ نشتیں جیتنے والی موسٹ پارٹی کی حمایت حاصل کرنا ہو گی۔ کروشیا میں ایچ ڈی زیڈ کی گذشتہ سال نومبر میں قائم ہونے والی حکومت ایک انٹر نیشنل سیکینڈل کے باعث اس سال جون میں ختم ہو گئی تھی ۔

Leave a Reply