اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں سے 5320 میگاواٹ بجلی سٹم میں شامل کی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق سی پیک کے توانائی کے منصوبوں میں مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جن سے 7240 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، ان میں سے 9 منصوبوں …
سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں سے 5320 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، ذرائع سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں سے 5320 میگاواٹ بجلی سٹم میں شامل کی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق سی پیک کے توانائی کے منصوبوں میں مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جن سے 7240 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، ان میں سے 9 منصوبوں میں 8 ارب 17 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جن سے 5320 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ سی پیک کے تحت توانائی کے 1920 میگاواٹ کے باقی منصوبے 2023ء تک مکمل ہوں گے۔








