کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے اب تک89 ممالک اور 4 عالمی تنظیموں کو مدد فراہم کردی ہے ،چین

بیجنگ۔ 27مارچ (اے پی پی) چین کے بین الاقوامی ترقی و تعاون کے قومی محکمہ کے نائب سربراہ دنگ بوچنگ نے کہا کہ چین نے اب تک 89 ممالک اور4 عالمی تنظموں کو کورونا وباء کے انسداد کے لیے مدد فراہم کی ہے۔بیجنگ میں پریس کانفرنس میں دنگ بو چنگ نے کہا کہ چین عالمی تنظیموںافریقی یونین ، یورپی یونین اور آسیان سمیت مختلف ممالک کی مدد کر رہا ہے، …

بیجنگ۔ 27مارچ (اے پی پی) چین کے بین الاقوامی ترقی و تعاون کے قومی محکمہ کے نائب سربراہ دنگ بوچنگ نے کہا کہ چین نے اب تک 89 ممالک اور4 عالمی تنظموں کو کورونا وباء کے انسداد کے لیے مدد فراہم کی ہے۔بیجنگ میں پریس کانفرنس میں دنگ بو چنگ نے کہا کہ چین عالمی تنظیموںافریقی یونین ، یورپی یونین اور آسیان سمیت مختلف ممالک کی مدد کر رہا ہے، جہاں جہاںوباء کی صورتحال نسبتاً سنگین ہے یا صحت عامہ کے نظام کمزورہیں،طبی سازوسامان اور ٹیکنالوجی سے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ چین کی متعددبلدیاتی حکومتیں ، صنعتی و کاروباری ادارے ،عوامی ادارے اور ذاتی حیثیت میںمختلف افرادبیرون ممالک کی مددمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔دنگ بو چنگ نے کہا کہ بیرون ممالک کی وباء کے خلاف مددکی موجودہ سرگرمی چین کے قیام کے بعداب تک کی سب سے بڑی انسان دوست سرگرمی ہے۔