لندن ۔ 28 مارچ (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہ اس سطح کے پہلے رہنما ہیں، جن میں کووڈ انیس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ بروز ہفتہ مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 595,000 اور ہلاک شدگان کی تعداد ستائیس ہزار سے متجاوز ہے۔ سب سے زیادہ مریض امریکا، اٹلی، اسپین، …
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نئے کورونا وائرس میں مبتلا

مزید خبریں
لندن ۔ 28 مارچ (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہ اس سطح کے پہلے رہنما ہیں، جن میں کووڈ انیس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ بروز ہفتہ مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 595,000 اور ہلاک شدگان کی تعداد ستائیس ہزار سے متجاوز ہے۔ سب سے زیادہ مریض امریکا، اٹلی، اسپین، چین، ایران اور فرانس میں ہیں۔ اٹلی میں گزشتہ روز 969 اموات ریکارڈ کی گئیں اور اس ملک میں اب کْل 9,134 افراد اس وائرس کا شکار بن کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں ہلاک شدگان کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔








