اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے یونین کونسل کوٹھہ کلاں ٹو میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی امجد محمود چوہدری کی والدہ کے نام پر ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کورونا کے باعث پیدا صورتحال سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد کےلئے ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔ ٹرسٹ کی جانب سے …
وفاقی وزیر غلام سرور خان کا ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ ، غریب خاندانوں کی مدد کےلئے ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے یونین کونسل کوٹھہ کلاں ٹو میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی امجد محمود چوہدری کی والدہ کے نام پر ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کورونا کے باعث پیدا صورتحال سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مدد کےلئے ملکاں بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔ ٹرسٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثرہ غریب دیہاڑی دار مزدور طبقات اور مستحق خاندانوں کےلئے راشن پیکیج تیار کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے موجودہ ملکی صورتحال سے نجات کےلئے دعا بھی کی اور متاثرہ غریب خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔








