امریکی صدر براک اوباما عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد

واشنگٹن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نےعید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اِس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ خوشی کے اِس موقع پر مختلف برادریوں کے درمیان یکجہتی کے ثمرات، بااصول خدمت کی لگن، ہمدردانہ فراخ دلی اور خوش گوار جذبات فروغ پائیں گے۔عید کے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ یہ پر سعید موقع قربانی، عزم اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) …

واشنگٹن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نےعید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اِس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ خوشی کے اِس موقع پر مختلف برادریوں کے درمیان یکجہتی کے ثمرات، بااصول خدمت کی لگن، ہمدردانہ فراخ دلی اور خوش گوار جذبات فروغ پائیں گے۔عید کے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ یہ پر سعید موقع قربانی، عزم اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے خدا تعالیٰ پر پختہ ایمان کی یاد تازہ کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ دِن ہر سال حج کی ادائیگی کے دوسرے روز منایا جاتا ہے، جب دنیا کے چاروں کونوں سے لاکھوں مسلمان سفر کرکے مکہ پہنچتے ہیں، جو ان کے ایمان کے عہد کی بجا آوری کا ثبوت ہے۔صدر نے کہا کہ یہ اِس لیے بھی جشن کا موقع ہے کہ ایمان کی بنا پر سرحدوں کے کسی اختلاف سے بالا تر، رفاقت اور محبت کے سائے تلے، مختلف افراد کس طرح یکجا ہو سکتے ہیں۔صدر نے اپنے اور اہلِ خانہ کی جانب سے سب کو عید مبارک پیش کی۔

Leave a Reply