ریاض ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں اعداد وشمار کے ادارہ عام نے رواں سال 1437 کے لیے حج کے اعداد وشمار کا اعلان کیا۔شماریات محکمہ کے سربراہ فھد بن سلیمان التخیفی کے مطابق حجاج کرام کی مجموعی تعداد 1862909 رہی جن میں 1325372 حاجی سعودی عرب کے بیرون سے ہیں جب کہ مملکت کے اندرون سے حاجیوں کی تعداد 537537 رہی جن میں اکثریت غیرملکی باشندوں …
حجاج کرام کی تعداد 18 لاکھ سے زیادہ رہی، سرکاری اعداد وشمار

مزید خبریں
ریاض ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں اعداد وشمار کے ادارہ عام نے رواں سال 1437 کے لیے حج کے اعداد وشمار کا اعلان کیا۔شماریات محکمہ کے سربراہ فھد بن سلیمان التخیفی کے مطابق حجاج کرام کی مجموعی تعداد 1862909 رہی جن میں 1325372 حاجی سعودی عرب کے بیرون سے ہیں جب کہ مملکت کے اندرون سے حاجیوں کی تعداد 537537 رہی جن میں اکثریت غیرملکی باشندوں کی ہے۔ مملکت کے اندرون کے حاجیوں میں 330112 حجاج مکہ مکرمہ کے تھے جب کہ 207425 حاجی مملکت کے دیگر شہروں سے آئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر غیر سعودی حاجیوں کی تعداد 1692417 رہی جب کہ سعودی حجاج کی تعداد 170492 رہی۔ اس مرتبہ 1082228 مردوں اور 780681 خواتین نے فریضہ حج کے لیے موجود ہونے کی سعادت حاصل کی۔مملکت کے اندرون سے مکہ مکرمہ آنے والے حاجیوں کی مجموعی تعداد میں سے 80% آخری تین روز یعنی سات ، آٹھ اور نو ذوالحجہ کے دوران پہنچی۔ اس سلسلے میں داخلی حجاج کو مکہ مکرمہ پہنچانے والی گاڑیوں کی تعداد 29169 ہے۔








