غزہ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ درپیش رکاوٹوں کے باوجود ہم جمہوری عمل میں پیش رفت کو جاری رکھنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن پہ نشر ہونے والے عید الضحیٰ کے پیغام میں 8 اکتوبر کے ملتوی شدہ مقامی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درپیش تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں …
اسرائیل جس طرح ہماری تصویر کشی کر رہا ہے ہم اس طرح تنہا نہیں ہیں، محمود عباس

مزید خبریں
غزہ ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ درپیش رکاوٹوں کے باوجود ہم جمہوری عمل میں پیش رفت کو جاری رکھنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن پہ نشر ہونے والے عید الضحیٰ کے پیغام میں 8 اکتوبر کے ملتوی شدہ مقامی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درپیش تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ہم جمہوری عمل میں پیش رفت کو جاری رکھنے کے بارے میں پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جس طرح ہماری تصویر کشی کرنے کی کوششوں میں ہے ہم اس طرح تنہا نہیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ قابض حکومت خود بین الاقوامی پلیٹ فورم پر تنہا ہو چکی ہے کیونکہ یہ امن کے راستے میں ایک قدم تک آگے بڑھنے کی روادار نہیں ہے۔ رہائشی بستیوں کی تعمیر کو، مقدس مقامات کی بے حرمتی کو ، نسلی صفائی اور قصداً انسانی قتل کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے پوری دنیا کی تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔








