عالمی برادری سے فلسطین کی درخواست

غزہ سٹی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی)فلسطینی وزیر اعظم نے عالمی برادری سے خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے رام اللہ میں لگزمبرگ کے وزیراعظم زاویہ بتل سے ملاقات میں عالمی برادری بالخصوص یورپ سے خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل، اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر اور انھیں قانونی ظاہرکرنے کی صیہونی حکومت کی …

غزہ سٹی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی)فلسطینی وزیر اعظم نے عالمی برادری سے خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے رام اللہ میں لگزمبرگ کے وزیراعظم زاویہ بتل سے ملاقات میں عالمی برادری بالخصوص یورپ سے خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل، اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر اور انھیں قانونی ظاہرکرنے کی صیہونی حکومت کی کوششوں کو روکنے کی اپیل کی-رامی حمد اللہ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر عالمی برادری سے اسرائیل پر دباو¿ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ یہ حکومت ان تمام معاہدوں پر عمل کرے جن پر اس نے فلسطینی فریق کے ساتھ دستخط کئے ہیں-

Leave a Reply