شمالی شام میں ترکی کا مشن دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، ترک صدر

انقرہ ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ پی پی کے ، فیتو اور داعش کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔صدر ایردوان نے ترکی رضاکاروں کی انجمن کے زیر ِ اہتمام "79 ملین ایک پرچم تلے" کے زیر عنوان عید ملن پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ایمان اور عہدِ …

انقرہ ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ پی پی کے ، فیتو اور داعش کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔صدر ایردوان نے ترکی رضاکاروں کی انجمن کے زیر ِ اہتمام "79 ملین ایک پرچم تلے” کے زیر عنوان عید ملن پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ایمان اور عہدِ وفا کا جذبہ موجود نہ ہوتا تو 2007ءکی سرپرستی کی رسہ کشی، 2013 کے گیزی واقعات، 17 تا 25 دسمبر کی سیاسی بغاوت، پی کے کے اور داعش کے ذریعے ایک سال سے جاری دہشت گردی کی آڑ میں بین الاقوامی کاروائیوں اور آخر میں 15 جولائی کی فوجی بغاوت کی کوشش جیسے گندے عزائم سے ہماری قوم و وطن کو نجات نہ مل سکتی تھی۔

Leave a Reply