احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے پہلے مرحلے میں صارفین کو12,000روپے کی ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں، پروگرام سے 1کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی اسلام آباد میں مختلف کیش ڈسٹریبیوشن سینٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں احساس کفالت صارفین کو12,000روپے کی ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں، پروگرام سے 1کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، ادائیگیوں کیدوران سماجی فاصلہ،ہاتھ دھونے،صفائی اورکروناوائرس سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پرعمل ہورہا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں احساس کفالت صارفین کو12,000روپے کی ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں، پروگرام سے 1کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، ادائیگیوں کیدوران سماجی فاصلہ،ہاتھ دھونے،صفائی اورکروناوائرس سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پرعمل ہورہا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے اسلام آباد میں مختلف کیش ڈسٹریبیوشن سینٹرز کا دورہ کیا اور بری امام دربار کے قریب واقع احساس کیش ڈسٹریبیوشن سینٹرز میں خواتین کو کیش دیا۔ اس دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خواتین کے مسائل سنے اور احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے ان کی راہنمائی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر عمل تیزی سے جاری ہے جس کے ذریعہ وفاقی حکومت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو12000روپے فی خاندان،فراہم کرے گی۔پروگرام سے چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے افراد مستفید ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 17000 پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں اورادائیگی مراکز پرکرونا سے بچاؤکے حوالے سے خاص اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا فیلڈ وزٹ کا مقصد ان خواتین کو کیش دینا تھا جن کے گھروں میں کمانے والے کورونا کی وجہ سے باہر نہیں جا رہیذیادہ تر خواتین اس کیش کو راشن لینے کے لیے استعمال کریں گی۔

مزید خبریں