پاک بحریہ کی ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں جاری، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں، مضافاتی قصبوں اور گوٹھوں میں راشن تقسیم کیا گیا، ترجمان

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کی کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی قصبوں اور گوٹھوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کی کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی قصبوں اور گوٹھوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور مظفرگڑھ کے ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ مختلف ہسپتالوں کو کورونا سے بچاؤ کی میڈیکل کٹس اور دیگر حفاظتی سامان بھی فراہم کیا گیا۔ پاک بحریہ کو امدادی سرگرمیوں میں مخیر حضرات اور اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔