سی پیک پرکام سست ہونے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں،چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی پیک پرکام سست ہونے سے متعلق افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، حقیقت میں سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے فیز ٹو …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی پیک پرکام سست ہونے سے متعلق افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، حقیقت میں سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے فیز ٹو پر کام شروع ہونے والا ہے، سی پیک فیز ٹو میں چین اور پاکستان کے نجی شعبہ حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں صنعت، زراعت، خوراک، سیکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔