اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کویڈ۔19 کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4322 تک پہنچ گئی ہے،صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرین کی تعداد 572 ہو گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے، اب تک 63 اموات ہو چکی ہیں، 31 کی حالت تشویشناک ہے۔ …
ملک میںکورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 4322 تک پہنچ گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز کا اندراج، 63 اموات ، 31 کی حالت تشویشناک ہے، صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرین کی تعداد 572 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کویڈ۔19 کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4322 تک پہنچ گئی ہے،صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرین کی تعداد 572 ہو گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے، اب تک 63 اموات ہو چکی ہیں، 31 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے 9 اپریل صبح 8 بجکر 30 منٹ تک کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز 4322 ہو چکی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 مصدقہ کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 28، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 213، اسلام آباد میں 102، کے پی کے میں 560، پنجاب میں 2171، سندھ میں 1063 ہے، 56 فیصد کورونا وائرس کا پھیلائو مختلف ممالک جبکہ 44 فیصد مقامی پھیلائو ہے۔ اب تک صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرین کی تعداد 572، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 اموات سمیت اب تک 63 اموات ہو چکی ہیں جن میں 20 سندھ، 17 پنجاب، 20 کے پی کے، اسلام آباد میں ایک بلوچستان میں 2 اور گلگت بلتستان میں 3 اموات شامل ہیں۔ اب تک 44896 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2737 ٹیسٹ شامل ہیں۔ 462 ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کیلئے7295 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ میں قائم کئے گئے ہیں، اس وقت تک 1403 کورونا وائرس متاثرین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 31 کی حالت تشویشناک ہے۔ 332 قرنطینہ مراکز اور 17448 گھروں میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔








