پاکستان نے مضبوط اور مستحکم مالیاتی ڈھانچہ اور معاشی اصلاحات متعارف کرائیں جو منافع بخش معاشی ترقی کا سنگ میل ہے
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا پیرس میں فورم سے خطاب
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے مضبوط اور مستحکم مالیاتی ڈھانچہ اورمعاشی اصلاحات متعارف کرائیں جو منافع بخش معاشی ترقی کا سنگ میل ہے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار پیرس میں پاکستان کے اقتصادی جائزہ سے متعلق فاﺅنڈیشن آف سٹرٹیجک ریسرچ کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہاں موصولہ پیغام کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاءکو آگاہ کیا کہ گذشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران پاکستان کی شرح نمو4.7 فیصد کے ساتھ بلند ترین سطح پر آگئی ہے اور آئندہ دو سالوں کے دوران شرح نمو کو6 اور7 فیصد تک لایا جائے گا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار جو ٹیکس امور کے حوالے سے اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی ) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کےلئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہیں، نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ محصولات حاصل کئے ہیں،10 برس میں افراط زر کی کم ترین شرح اور کم ترین شرح منافع ہے جس کے نتیجہ میں معیشت متحرک ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=19639