پاکستان کا ایک بار پھر کورونا وبا کے چیلنج سے نمٹنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولتوں کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار بھارت وبائی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مقبوضہ وادی میں کئی ماہ سے جاری مواصلاتی بندش کا فوری خاتمے کرے،مقبوضہ علاقہ میں 170 کورونا کیسوں اور پانچ اموات کی تصدیق ہو چکی ہے،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے ایک بار پھر کورونا وبا کے چیلنج سے نمٹنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولتوں کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ وبائی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مقبوضہ وادی میں کئی ماہ سے جاری مواصلاتی بندش کا فوری خاتمے کرے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے ایک بار پھر کورونا وبا کے چیلنج سے نمٹنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولتوں کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ وبائی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مقبوضہ وادی میں کئی ماہ سے جاری مواصلاتی بندش کا فوری خاتمے کرے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ علاقہ میں 170 کورونا کیسوں اور پانچ اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چھ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں گرفتار تمام افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی سے متعلق بھارتی قانون کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ ترجمان نے ایک سوال کا جواب دینے ہوئے کہا کہ مختلف ملکوں میں پھر سے پاکستانی شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب تک یو اے ای سے 101، دوحہ 40، بنکاک170، استنبول 170، تاشقند 128، تاجکستان 3 اور عراق سے 136 پاکستانی شہریوں کو مختلف پروازوں سے بحفاظت ملک پہنچایا گیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے طالبان امریکہ امن معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ امن معاہدے نے افغانستان میں قیام امن کیلئے تاریخی موقع فراہم کیا ہے، تمام فریقین کو اسے بروئے کار لاتے ہوئے پائیدار امن کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ پرامن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی حمایت کی ہے۔ عافیہ صدیقی سے متعلق ترجمان نے کہا کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل نے اس سلسلہ میں جیل وارڈن سے رابطہ کیا ہے۔ جیل وارڈن نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ خیریت سے ہیں۔ ترجمان نے مسلمانوں کے حوالے سے بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامینم کے بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایک طرف دنیا کرونا وباء کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور دوسری طرف انتہا پسند ہندوتوا کے رہنما مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ ترجمان نے ناگورنو کاراباخ کے مقبوضہ علاقے میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات کو عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اس سلسلہ میں اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

مزید خبریں