احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم شروع ہو گئی ہے ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے جمعرات کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں نقد امداد تقسیم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے پھیلائو …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے جمعرات کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں نقد امداد تقسیم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے پھیلائو سے بچنے کیلئے تقسیم کی جگہوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار مستحق خاندانوں کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔حکومت نے اس مقصد کیلئے144 ارب روپے مختص کئے ہیں۔