نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز آسان نہیں ہوگی، مہمان ٹیم کو شکست دینے کےلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کیویز ٹیم روان ماہ بھارت کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلافتین ٹیسٹ …
نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں ٹف ٹائم دیں گے، ویرات کوہلی

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز آسان نہیں ہوگی، مہمان ٹیم کو شکست دینے کےلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کیویز ٹیم روان ماہ بھارت کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلافتین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کیویز کو فاسٹ باﺅلرز ایڈم ملن اور مچل میک لینا گہن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔








