بشارالاسد کا دہشت گردوں سے تمام شام واپس لینے کا عزم

دمشق ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)شامی صدر بشارالاسد نے دہشت گردوں سے شام کے تمام علاقے واپس لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ نیا بیان امریکہ اور روس کے درمیان جنگ بندی کےلئے طے شدہ سمجھوتے پر عمل درآمد کے آغاز سے چند گھنٹے قبل داغا ہے۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق بشارالاسد نے کہا کہ شامی ریاست دہشت گردوں کے زیر قبضہ تمام علاقے …

دمشق ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)شامی صدر بشارالاسد نے دہشت گردوں سے شام کے تمام علاقے واپس لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ نیا بیان امریکہ اور روس کے درمیان جنگ بندی کےلئے طے شدہ سمجھوتے پر عمل درآمد کے آغاز سے چند گھنٹے قبل داغا ہے۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق بشارالاسد نے کہا کہ شامی ریاست دہشت گردوں کے زیر قبضہ تمام علاقے بازیاب کرانے کے لیے پرعزم ہے۔مسلح افواج نے کسی تردد اور داخلی یا خارجی حالات سے قطع نظر ان تھک انداز میں اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے”۔بشارالاسد نے باغیوں ،مزاحمت کاروں کاتمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کے بعد بھی بعض لوگ ابھی تک اپنی خیالی دنیا سے نہیں نکلے ہیں۔ بعض لوگ غیرملکی طاقتوں کے وعدوں پر جی رہے ہیں لیکن ان کا کچھ نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ وہ اپنے خلاف مارچ 2012ءمیں پرامن احتجاجی مظاہروں سے شروع ہونے والی تحریک کا حوالہ دے رہے تھے۔

Leave a Reply