اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہا¶سنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے اور اس کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومتی کوششوں کی بدولت کورونا وائرس کو شکست ہوگی۔ …
وزیر مملکت برائے ہا¶سنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہا¶سنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے اور اس کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومتی کوششوں کی بدولت کورونا وائرس کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام جیسے پہلے کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کررہے ہیں، اس کو جاری رکھیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، یوں جتنا ریلیف ممکن ہے، عوام کو دیا جارہا ہے۔









