حکومت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے ایک تجویز کردہ ریلیف پیکج منظوری کیلئے پیش کرے گی‘ ریلیف پیکج کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے‘ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے سامنے ایک تجویز کردہ ریلیف پیکج منظوری کیلئے پیش کرے گی‘ ریلیف پیکج کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پیکج کی منظوری …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے سامنے ایک تجویز کردہ ریلیف پیکج منظوری کیلئے پیش کرے گی‘ ریلیف پیکج کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پیکج کی منظوری کے بعد میڈیا کے ذریعے متاثرین کے اندراج کے بارے میں آگاہی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والے افراد کیلئے الیکٹرسٹی پیکج پر کام کر رہی ہے جسے اپریل کے آخر میںشروع کیا جائے گا۔