واشنگٹن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے لئے جلد صحتیابی کی دعاکرتے ہیں لیکن انہیں ان کی خرابی صحت کی رپورٹ پر شک ہے۔مختلف ذرائع و ابلاغ میں ایسی خبریں آئی تھی کہ کم جونگ بیمار ہیں اوران کی حالت نازک ہے۔ ٹرمپ نے کہا”ایسی خبریں آئی ہیں لیکن ہمیں اس بارے …
کم جونگ کی صحت مند ہونے کا متمنی ہوں ، ٹرمپ
واشنگٹن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے لئے جلد صحتیابی کی دعاکرتے ہیں لیکن انہیں ان کی خرابی صحت کی رپورٹ پر شک ہے۔مختلف ذرائع و ابلاغ میں ایسی خبریں آئی تھی کہ کم جونگ بیمار ہیں اوران کی حالت نازک ہے۔ ٹرمپ نے کہا”ایسی خبریں آئی ہیں لیکن ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم ہے۔ میرے ان سے کچھ اچھے تعلقات ہیں اورمیں ان کیلئے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ اگرواقعی ان کی ایسی حالت ہے جیسی رپورٹ میں بتائی گئی ہے تو یہ کافی سنگین ہے“۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے لیڈر کی خیریت پوچھنے کے لئے ان کے پاس جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا میں جنگ جیسے حالات ہوتے اگر وہاں کم جونگ کی جگہ کوئی دوسرا لیڈر ہوتا۔








