صوبائی وزیر صحت کا راجن پور قرنطینہ سنٹر کا دورہ ، کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش

لاہور ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے راجن پور قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر لائیوسٹاک حسنین دریشک، ڈی سی اور سی ای او ہیلتھ راجن پوربھی موجود تھے۔ڈی سی اور سی ای او ہیلتھ راجن پور نے صوبائی وزیر صحت کو قرنطینہ سنٹر میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ قرنطینہ سنٹر …

لاہور ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے راجن پور قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر لائیوسٹاک حسنین دریشک، ڈی سی اور سی ای او ہیلتھ راجن پوربھی موجود تھے۔ڈی سی اور سی ای او ہیلتھ راجن پور نے صوبائی وزیر صحت کو قرنطینہ سنٹر میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ قرنطینہ سنٹر راجن پور میں کورونا وائرس کے 85مشتبہ مریض داخل تھے۔کورونا وائرس کے 85مشتبہ مریضوں میں سے 60مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔صحت یاب ہونے والے مریضوں میں کورونا وائرس کے کنفرم مریض بھی شامل تھے۔صوبائی وزیر صحت نے راجن پور میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے مناسب انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی۔ صوبائی وزیر حسنین دریشک ضلع بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ کورونا وائرس کی وباءپر قابو پانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔پنجاب کے مختلف ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے کنفرم مریض روزانہ کی بنیاد پر صحت یاب ہورہے ہیں۔عوام کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے بار بار حفاظتی تدابیرپر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے دس ہزار سے زائد تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مورال بلند ہے۔

مزید خبریں