اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) جاپان میں پاکستان کے سفیر فرخ عامل نے جمعہ کو ٹوکیو میں جاپان چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے چیئر مین آکیو میمورا سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ کھیلوں کے مصنوعات تیار کرنے والے اور ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا وفد جلد جاپان …
جاپان میں پاکستان کے سفیر فرخ عامل کی ٹوکیو میں جاپان چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے چیئر مین آکیو میمورا سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) جاپان میں پاکستان کے سفیر فرخ عامل نے جمعہ کو ٹوکیو میں جاپان چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے چیئر مین آکیو میمورا سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ کھیلوں کے مصنوعات تیار کرنے والے اور ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا وفد جلد جاپان کے دورے پر آئیگا۔ٹوکیو میں کمرشل قونصلر محمد ابو بکر صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔









