اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) گوادر بندرگاہ وسط ایشیاء کے لیے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) وسطی ایشیائی ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئی مواقع فراہم کرتا ہے۔ سی پیک کے تحت تیار کی جانے والی پاکستان کی گوادر بندرگاہ کی مدد سے وسط ایشیائی ممالک علاقائی تجارت اور رابطہ کاری …
سی پیک وسطی ایشیائی ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) گوادر بندرگاہ وسط ایشیاء کے لیے نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) وسطی ایشیائی ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئی مواقع فراہم کرتا ہے۔ سی پیک کے تحت تیار کی جانے والی پاکستان کی گوادر بندرگاہ کی مدد سے وسط ایشیائی ممالک علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ خورگوس۔ گوادر محور کو استعمال کرکے جنوبی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور بحر الکاہل کے خطے کے ساتھ تجارت کرسکیں گے لہذا گوادر میں شمولیت سے ان کو پائیدار معاشی نمو اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔








