وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو معاونت فراہم کرنے پر تفصیلی غور

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے لاک ڈائون کے باعث چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو عاونت فراہم کرنے پر تفصیلی غورکیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر سمیت عالمی بنک اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے لاک ڈائون کے باعث چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو عاونت فراہم کرنے پر تفصیلی غورکیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر سمیت عالمی بنک اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیاکہ یہ پیکج ایسی صنعتوں کے لئے ہے جو کم سے کم 5 افراد اور زیادہ سے زیادہ 30 افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ معاونت کے حصول کیلئے کاروبار کا رجسٹر ہونا لازمی نہیں مگر کاروبار کی موجودگی کی تصدیق کے لیے 3 قسم کے ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔ اس پیکج کے تحت چھوٹی صنعتوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بھی بہتر کرنے پر غور کیا گیا تاکہ وہ مشکل حالات میں ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ حکومت ان لوگوں کی مدد کا عزم رکھتی ہے جو اس قابل نہیں کہ مشکل وقت میں اپنے کاروبار کی جامد لاگت کو بھی پورا کرسکیں۔ پیکج پر عملدرآمد کیلئے سمال اینڈ میڈئم انٹرپرائز ڈولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت درکار ہوگی۔