یورپ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں کمی کا رجحان، فرانس میں وائرس سے مزید178 اور اٹلی میں 274 افراد کی ہلاکت

لندن/پیرس۔ 08مئی (اے پی پی) یورپ کے مختلف ممالک میں روزانہ سینکڑوں افراد کی مہلک کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے باوجود مرنے والوںکی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا ملک ہے۔ گزشتہ روز فرانس میں 178 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ اس سے قبل 278 ہلاکتیں سامنے آئی تھیں۔ اب تک ملک میں مجموعی …

لندن/پیرس۔ 08مئی (اے پی پی) یورپ کے مختلف ممالک میں روزانہ سینکڑوں افراد کی مہلک کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے باوجود مرنے والوںکی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا ملک ہے۔ گزشتہ روز فرانس میں 178 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ اس سے قبل 278 ہلاکتیں سامنے آئی تھیں۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 25987 افراد ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں لاک ڈاو¿ن بدستور نافذ رہے گا۔ ادھر اٹلی میں بھی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 24 گھنٹوں میں 274 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ اس وقت اٹلی میں ک±ل ہلاکتوں کی تعداد 29958 ہے جو کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں تیسری سب سے زیادہ اموات ہیں۔ سپین میں بھی اموات میں کمی آرہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 213 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ سپین کی پارلیمنٹ نے پہلے ہی ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے دورانیہ کو مزید دو ہفتوں کے لیے بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ مہلک کورونا وائرس سے سپین میں اب تک 26 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یورپ میں سب سے کم اموات والے ممالک میں سے ایک پولینڈ میں 324 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ ملک میں 22 نئے ہلاکتوں کے ساتھ کل تعداد 755 ہوگئی ہے۔