اسلام آباد ۔ 09مئی (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چینی عطیہ دہندگان کی جانب سے بروقت ضروری طبی سہولیات کی وافر مقدار میں فراہمی سے کوویڈ۔19 وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بہت تقویت ملی ہے، ہمیں چین کے بڑے سرکاری اداروں، پاکستان میں متعدد منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اداروں، کاروباری شخصیات، چین کی صوبائی حکومتوں اور نجی افراد …
چینی عطیہ دہندگان کی جانب سے بروقت ضروری طبی سہولیات کی وافر مقدار میں فراہمی سے کوویڈ۔19 وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بہت تقویت ملی ہے, نغمانہ ہاشمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09مئی (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چینی عطیہ دہندگان کی جانب سے بروقت ضروری طبی سہولیات کی وافر مقدار میں فراہمی سے کوویڈ۔19 وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بہت تقویت ملی ہے، ہمیں چین کے بڑے سرکاری اداروں، پاکستان میں متعدد منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اداروں، کاروباری شخصیات، چین کی صوبائی حکومتوں اور نجی افراد سمیت چینی ڈونرز سے کروڑوں روپے مالیت کی ضروری طبی امداد موصول ہوئی ہے، ان عطیات سے کوویڈ۔19 وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کےلئے پاکستان کی کوششوں کو بہت تقویت ملی ہے۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ چین پہلا ملک تھا جس نے کوویڈ۔19 وباءکا سامنا کیا اور دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اس بیماری پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے۔ وبائی مرض کے خلاف کامیاب جنگ کے بعد چین اب کوویڈ۔19 کے خلاف عالمی کوششوں میں بین الاقوامی برادری کی رہنمائی کرکے قابل ستائش کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئرن برادر، سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار اور انتہائی قابل اعتماد دوست ہونے کے ناطے پاکستان کوویڈ۔ 19 وبائی امراض کے خلاف جنگ میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ہاشمی نے کہا کہ ہماری درخواست پر چینی عوام، ریاستی اداروں اور بڑے تاجروں نے بھاری تعداد میں ضروری طبی ساز وسامان کی فراخدلی سے مشن کو عطیہ کیا ہے۔ سفیر ہاشمی نے مزید کہا کہ اس نازک موڑ پر قریبی دوست کی امداد نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان اور چین اہم سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور ایسے دوطرفہ تعلقات کسی بھی چیلنج سے متاثر نہیں ہوتے اور مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ کوویڈ۔19 کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے بیماریوں سے تحفظ اور کنٹرول کی غرض سے مربوط کوششوں کےلئے اپنے ادارہ جاتی اور انسانی وسائل کو متحرک کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اس وباءسے لڑنے میں پیش پیش ہے۔








