گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی میں 160 فیصد جبکہ ٹیکس ریونیو میں 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 09مئی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی میں 160 فیصد جبکہ ٹیکس ریونیو میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسی طرح جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 29 فیصد زائد قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال …

اسلام آباد ۔ 09مئی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی میں 160 فیصد جبکہ ٹیکس ریونیو میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسی طرح جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 29 فیصد زائد قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ءکے دوران حکومت کی نان ٹیکس آمدنی 4 لاکھ 21 ہزار 605 ملین روپے رہی تھی جو جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ءکے دوران 160 فیصد نمایاں اضافہ سے 10 لاکھ 95 ہزار 555 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران حکومت کی ٹیکس آمدنی 35 لاکھ 94 ہزار 319 ملین روپے تک بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ءکے دوران مختلف ٹیکسز کی وصولیوں کی مد میں حکومت کو 31 لاکھ 62 ہزار 132 ملین روپے آمدنی ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران حکومت نے 14 لاکھ 59 ہزار 211 ملین روپے کے قرضے و سود وغیرہ ادا کئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس ضمن میں 29 فیصد زیادہ یعنی 18 ہزار 79 ہزار 712 ملین روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے متفرق جاری اخراجات بھی گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کیلئے 14 فیصد کے اضافہ سے 25 لاکھ 64 ہزار 431 ملین روپے کے مقابلہ میں 29 لاکھ 29 ہزاسر 413 ملین روپے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں