ایشیائی ترقیاتی بنک کی 13 ویں سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے 13 ویں سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائرہ لیاگیاہے۔ بنک کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق اس رپورٹ میں کارپوریٹ سیکٹرسے متعلق 60 اشاریوں کے حوالہ سے کارگردگی کا جائزہ لیا گیاہے، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سال 2019 ءمیں ایشیائی ترقیاتی بنک نے 2030 کی …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے 13 ویں سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائرہ لیاگیاہے۔ بنک کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق اس رپورٹ میں کارپوریٹ سیکٹرسے متعلق 60 اشاریوں کے حوالہ سے کارگردگی کا جائزہ لیا گیاہے، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سال 2019 ءمیں ایشیائی ترقیاتی بنک نے 2030 کی حکمت عملی کے حوالہ سے ترجیحی شعبوں میں واضح پیش رفت کی ہے، صنفی حوالہ سے بنک کی کارگردگی میں 10 فیصد اضافہ ہواہے، جو 2024 کے ہدف سے زیادہ ہے،اسی طرح ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کوکم کرنے کی کاررائیوں میں 59 فیصد اضافہ ہواہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بنک نے ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے 2019 سے لیکر2030 تک کی مدت میں قرضہ جات کاحجم 80 ارب ڈالر تک بڑھانے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے، گزشتہ سال بنک نے اس شعبہ میں 6.5 ارب ڈالر کے قرضے دئیے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبہ میں کل عالمی قرضوں کا 30 فیصد بنتے ہیں۔اسی طرح گزشتہ سال بنک نے صحت کے شعبہ میں قرضوں کاحجم 1.75 سے بڑھا کردواعشاریہ پچانوے فیصد کردیاہے۔

مزید خبریں